ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا, ڈاکوؤں کی موبائل شاپ میں لوٹ مار

 شہر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا, ڈاکوؤں کی موبائل شاپ میں لوٹ مار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر میں دن دیہاڑے وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے موبائل شاپ میں لوٹ مار کی، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق واردات ٹی نمبر 5 میں واقع کاشی پی سی او میں ہوئی۔سی سی ٹی وی میں دکان میں 2 ملزمان داخل ہوتے نظر آتے ہیں، دونوں ملزمان پتلون شرٹ میں ملبوس اور مسلح ہوتے ہیں۔

ملزمان دکاندار اور گاہکوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے ہیں۔ایک ملزم کیش کاونٹر اور دیگر سامان پر ہاتھ صاف کرتا نظر آتا ہے۔جبکہ دوسرا ملزم پستول تھامے اطراف کی نگرانی کرتا ہے۔

واردات کے دوران ملزموں نے گاہکوں کی جیبوں کا بھی صفایا کر ڈالا۔ملزمان 3 منٹ کی واردات کے دوران نقدی، سگریٹ کے بنڈل، دیگر سامان لے اڑے۔

واضح رہے کہ متاثرہ دکان مالک نے تھانہ ساندہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer