ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد قتل، ورثا کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

 ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد قتل، ورثا کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حافظ آباد کے علاقے کسیسے میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا جب کہ ملزمان نقدی سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے۔

ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق کسیسے کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف ورثا نے لاشوں کو سرگودھا روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے 8 گھنٹے بعد احتجاج ختم کرکے سڑک ٹریفک کے لیے بحال کردی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer