لیسکو نے متعدد سرکاری کنکشن منقطع کر دیئے ،وجہ کیا بنی؟

Lesco connections,goverment,departments
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری کنکشن منقطع کر دیئے۔

محکمہ صحت برڈووڈ روڈ کا کنکشن 60 لاکھ کی عدم ادائیگی پر منقطع کیا گیا،سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی 70لاکھ کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا 64 لاکھ روپے عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع،سپریم کورٹ رجسٹری کا کنکشن ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر منقطع کیا گیا۔

تھانہ مزنگ اور تھانہ لٹن روڈ کا کنکشن تین تین لاکھ کی وجہ سے کاٹ دئیے گئے،نیشنل ہائی وے ٹھوکر نیاز بیگ اور پی ایچ اے کے متعدد کنکشن بھی منقطع کر دیئے گئے۔