جہانگیر ترین کیمپ میں اہم رکن قومی اسمبلی شامل

جہانگیر ترین کیمپ میں اہم رکن قومی اسمبلی شامل
کیپشن: jahangir tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لالہ موسی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ بھی جہانگیر ترین کیمپ میں شامل ،جہانگیر ترین سے ملاقات کی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو جہانگیر ترین معاملے پر بیان بازی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق  جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری سازش کو ناکام بنانے کے لیے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری کردار کشی مہم کا فوری نوٹس لیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جہانگیر ترین کے معاملے پر بیک ڈور رابطوں کا آغاز ہوچکا ہے، وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند ہیں،وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو جہانگیر ترین معاملے پر بیان بازی سے روک دیا، قریبی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ضمانت کے طور پر ریلیف مل سکتا ہے، جہانگیر ترین عدالتوں میں اپنا دفاع جاری رکھیں گے،ہم خیال گروپ بھی آئندہ دنوں میں وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

واضح رہے کہ  لاہور میں جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر28 صوبائی وزرا، مشیران، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی تھی،جہانگیر ترین اپنے اور اپنے بیٹے کے خلاف کیسز پر حکومت اور دوست عمران خان سے ناراض ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ے انہوں نے برملا اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ میں تو دوست ہو ں مجھے کیوں دشمنی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ہ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ اور شوگر سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے ۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین سے 8 سوالات کے جوابات طلب کئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer