ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

شہر کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور میں تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس بند کر دی ،انٹرنیٹ سروس چوک یتیم خانہ کے دس کلو میٹر تک بند رکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس بند کر دی،انٹرنیٹ سروس چوک یتیم خانہ کے دس کلو میٹر تک بند رکھی گئی،حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوٹ کرنے پر انٹرنیٹ سروس بند کی گئی، انٹرنیٹ سروس آئندہ تا حکم ثانی بند رہے گئی ،انٹرنیٹ سروس معطلی کے بعد شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،انٹرنیٹ سروس بند روڈ ، سمن آباد ، چوبرجی ، ریواز گارڈن ، گلبرگ ، گارڈن ٹاون ، اعوان ٹاون اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں بند کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے موبائل سروس کے بعد متعدد شاہراہوں کوبھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا،بھٹہ چوک پر احتجاج جاری ہے جس کے باعث تمام اطراف ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے،بندیاں روڈ, آر اے بازار, ڈیفنس اور ایئر پورٹ روڈ سے آنے والے مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے،شہری رنگ روڈ سروس لائن متبادل راستہ اختیار کرنے لگے۔

چونگی امرسدھو  بھی دنوں اطراف سے بند کردیاگیا،اسی طرح داروغہ والا، چوک یتیم خانہ،سکیم موڑ، سمن آباد موڑ جبکہ نیازی شہید چوک سےمحمود بوٹی رنگ روڈ بند ہے، علاوہ ازیں کچا جیل روڈ اور پلی ون وے بھی ٹریفک کے لئے بند ہے, کھاڑک چوک سے سکیم موڑبھی بند ہے۔

 تحریک لبیک کے مرکزی احتجاج کے قریب موبائل فون سروس بند کر دی گئی، موبائل سروس میں انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا، گذشتہ روز وزیر قانون کے اجلاس میں احتجاج والے مقام پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،انٹرنیٹ بند ہونے سے مقامی افراد کا رابطہ دنیا سے منقطع ہوگیا۔سکیم موڑ، یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن،کھاڑک چوک،سمن آباد میں سروس بند ہے۔

اس کے علاوہ ملتان روڈ، گلشن راوی،ہنجروال کاعلاقہ بھی شامل ہے جہاں موبائل سروس کو معطل کیاگیا۔موبائل سروس بند ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer