فرانس کی اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

فرانس کی اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت
کیپشن: France advisory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فرانس نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنجیدہ نوعیت کے خطرات کے باعث ایڈوائزری جاری کی گئی۔

 عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری  میں کہا گیا ہےکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔تاہم معاملے پر فرانسیسی سفارتخانہ  تاحال موقف دینے سے گریزاں ہے۔

 واضح رہے کہ تحریک لبیک  کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک میں حالات کشیدہ ہیں۔ اب تک 2 پولیس اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے بیشترشہروں میں صورتحال کو کنٹرو ل کرلیا ہے۔ کراچی،اسلام آباد ،لاہور سمیت متعدد شہروں میں دھرنے ختم اور ٹریفک کی روانی بحال ہوچکی ہے۔ تاہم چند ایک مقامات پر مظاہرین نے اب بھی سڑکیں بلاک کی ہوئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer