ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے859 گھر قرنطینہ میں تبدیل

 شہر کے859 گھر قرنطینہ میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ  دلشاد) کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں کے آٹھ سو انسٹھ گھر قرنطینہ میں تبدیل کر دیے گئے، لاک ڈاؤن کیے گئے گھروں میں تین ہزار تین سو نو افراد کے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے )  کی دستاویزات کے مطابق شہر کے آٹھ سو انسٹھ گھر قرنطینہ میں تبدیل کیے جاچکے ہیں جبکہ تین ہزار تین سو نو افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔  پنجاب سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی میں پینتالیس گھر قرنطینہ قرار جبکہ دو سو بیس افراد کو مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا۔

سکندریہ کالونی کے پچپن گھروں میں تین سو اکہتر افراد،چاہ میراں کے پینتیس گھروں میں ایک سو پچہتر افراد اور بیگم کوٹ میں آٹھ گھروں کے چھبیس افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ہوپ روڈ پر اکیس گھروں میں ایک سو تیرہ افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ انجن شیڈ ریلوے میں ساٹھ گھروں میں دو سو اکتالیس افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔

گڑھی شاہو میں ایک سو اکہتر گھروں میں چار سو انیس افراد کو لاک ڈاؤن کیا۔ ایم ای ٹی کالونی ایک سو اٹھہتر گھروں میں تین سو اکیاسی افراد، رحمان پورہ کے بیس گھروں میں ایک سو افراد جبکہ بھٹہ چوک کے پینتیس گھروں میں دو سو دس افراد کو گھروں تک محدود رکھا گیا ہے۔

رستم پارک کے پچیس گھروں میں ایک سو چالیس افراد، شاہدرہ کے بیس گھروں میں ایک سو بیس افراد، چائینہ اسکیم کے پچپن گھروں میں دو سو ستر جبکہ بیگم کوٹ کے اکیس گھروں کے اکہتر افراد کو گھروں تک محدود کردیا گیاہے۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 484 ہوگئی جبکہ افراد 12 جاں بحق ہوئے ہیں۔ لاہورمیں اب تک کورونا کے93 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، میو ہسپتال سے صحت یاب ہونیوالوں میں 16 مرد اور پانچ خواتین مریض شامل تھے۔

لاہور میں زیر علاج مریضوں میں 122 میو ہسپتال، 21 پی کے ایل آئی میں، 5 چلڈرن ہسپتال میں، 3 گنگا رام میں، 2 جنرل ہسپتال میں، 7 سروسز ہسپتال میں، 5 مزنگ ہسپتال میں اور 176 ایکسپو سنٹر میں زیر علاج ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer