انٹرمیڈیٹ امتحانات 2019 کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا گیا

 انٹرمیڈیٹ امتحانات 2019 کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2019 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 7 مئی اور پارٹ ون کا امتحان 23 مئی سے لیا جائے گا۔

تعلیمی بورڈز کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 7 مئی کو کیمسٹری کا لیا جائے گا،9 مئی کو اردو، 10 مئی کو اردو(ب)، 11 مئی کو ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پیپر ہوگا۔13 مئی کو انگریزی، 14 مئی کو تاریخ ،15کو اکنامکس اور 16 مئی کو حساب کا پیپر لیا جائے گا، اسی طرح 20 مئی کو مطالعہ پاکستان اور 21 مئی کو جغرافیہ کا پیپر ہوگا۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز 22 مئی کو ہوگا۔22 مئی کو نفیسات ، 23 کو کیمسٹری اور 25 مئی کو فزیکل ایجوکیشن کا لیا جائے گا جبکہ 27 مئی کو انگریزی ، 30 مئی کو حساب اور بیالوجی کا پیپر ہوگا۔31 مئی کو اسلامیات کا پیپر لیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer