موہلنوال، گیس سلنڈرکی دکان میں آتشزدگی

موہلنوال، گیس سلنڈرکی دکان میں آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) موہلنوال کےقریب گیس سلنڈرکی دکان میں آگ بھڑک اٹھی،آگ کے باعث قریبی دکانیں بندکردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  موہلنوال کےقریب گیس سلنڈرکی دکان میں اچانک  آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث قریبی دکانیں بند کردیں گئیں، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ دھویں کے بادلوں آسمان پر چھا گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی 3گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ کے باعث دکان کی چھت زمین بوس ہو گئی، آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شعلے دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer