میرا اپنے استاد محترم کی عیادت کیلئے پہنچ گئیں

میرا اپنے استاد محترم کی عیادت کیلئے پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کو اپنے محسن کی یاد آہی گئی، ہدایتکار جرار رضوی کی عیادت کرنے ان کے گھر اقبال ٹاؤن پہنچ گئیں۔

لالی وڈ انڈسٹری میں میرا کو متعارف کروانے والے سینئر ہدایتکار جرار رضوی کچھ عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اداکارہ میرا ان کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ اقبال ٹاؤن پہنچی۔ میرا کا کہنا تھا کہ وہ کراچی سے صرف جرار رضوی کی طبیعت کی خرابی کا سن کر لاہور آئی ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ جرار رضوی جلد صحت یاب ہوکر ان کے ساتھ ہسپتال کا پراجیکٹ سنبھالیں۔

اداکارہ نے جرار رضوی کے سامنے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ کبھی میرا نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا لیکن اب وہ جلد جرار رضوی کے ساتھ مل کر پروڈکشنز بھی کریں گی۔