عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے دن رات محنت کی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے دن رات محنت کی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کےصدراورعہدیداران سے ملاقات۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال عوام کی جی جان سے خدمت کی ہے۔ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے دن رات محنت کی ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنسلٹ کےصدر سمیت دیگرصحافیوں سےملاقات ہوئی. وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لیول پلے فیلڈ کے بغیر شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔ جمہوریت اور پاکستان شفاف الیکشن ہی کےذریعے ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتے ہیں، جبکہ ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کےلیے دن رات کام کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صحت کی پروا نہ کرنے پر معالج نے تنبیہ کی، پرانی میڈیکل ہسٹری کی وجہ سے برطانوی معالج سے رائے لینامجبوری تھی ۔ جبکہ عوامی خدمت کی ہرذمہ داری بشری تقاضوں کی حد تک پورے کرنے کی کوشش کی۔