ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے 02 سے 05 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے 02 سے 05 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں بارش برسانے والا سلسلہ تشکیل پا رہا ہے، جس کی وجہ سے اگلے 02 سے 05 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

ٹیکسلا واہ کینٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. چند مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے. ژالہ باری  آندھی اور گرج چمک کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے . 

عوام موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں .