ملک اشرف : رمشااقبال ایڈووکیٹ کیخلاف درج مقدمہ کےاخراج کیلئےدائر درخواست پر سماعت،ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاکو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کرلیا۔
جسٹس عبہرگل خان نے رمشا اقبال ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزاررمشا اقبال ایڈووکیٹ دیگر وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئیں۔سماعت کے دوران ایم پی اےثاقب چدھڑ اور بھوانہ، چنیوٹ پولیس کی جانب سے مقدمے سے متعلق جوابات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیے گئے، جنہیں عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔درخواست گزار کے مطابق ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی درخواست پر رمشا اقبال ایڈووکیٹ کیخلاف چنیوٹ کےتھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
رمشااقبال نے مذکورہ مقدمے کو خارج کرنے کیلئےہائیکورٹ سےرجوع کر رکھا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاہےکہ مقدمہ کےاندراج کےقانونی جواز کا جائزہ لیا جائےاوراسےخارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر مقدمہ اخراج کی درخواست کے حوالے سے دلائل پیش کرنے کے لیے 30ستمبر کوطلب کرلیا۔