ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی : 60 سالہ شہری کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری

نشتر کالونی : 60 سالہ شہری کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 60 سالہ شہری نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ عنایت مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔