سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملائشیائی وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے دوحہ میں ہوئی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کی۔ اسرائیل کے حملے کو خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا، ساتھ ہی فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عرب لیگ اور او آئی سی کے مرکزی کردار پر زور دیا۔ اسحاق ڈار اور داتو سری محمد حسن نے مسلم اُمہ کو متحد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔