ویب ڈیسک : سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں سے بہت امیدہے، باڈی لینگویج بہت زیادہ اہم کردار ادا کرے گی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔
شاہدآفریدی نے کہا کہ امید ہے آج اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، کھلاڑی کسی چیز کو نیگٹونہ آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا ابھی تک بالی ووڈ سے باہرنہیں آیا، لیجنڈ لیگ میں بھارت نے جو کیا اس سے اچھا پیغام نہیں گیا، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔
دوسری جانب محمد یوسف نے کہا کہ پاک بھارت میچ اسپیشل ہوتا ہے، پاک بھارت میچ میں جذبہ کے ساتھ کھیلنا ہو گا، پاک بھارت میچ میں بہت سے کھلاڑی ہیرو بنے۔ انہوں ںے کہا کہ کھلاڑی کوشش کریں کہ وہ خود اچھا کھیلیں۔