ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت میچ؛ کرس گیل بھی بول پڑے

پاک بھارت میچ؛ کرس گیل بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جارح مزاج بلے باز کرس گیل بھی پاک بھارت میچ پر بول پڑے۔

 کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے جو ہمیشہ شائقین کو جوش دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے سپر سٹارز اب ٹیم میں موجود نہیں ہیں، یہ دونوں حریف ٹیموں کا ایک نیا دور ہے۔

کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ ماحول بہت اچھا ہوگا اور کھیل سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔ 

 دوسری جانب میچ کے دوران بارش کا امکان بہت کم ہے ،موسم خشک اور رات کے وقت ہلکی ہوا کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی۔

 میچ کے آغاز کے وقت درجہ حرارت تقریباً 32 تک گر جائے گا اور نمی کا تناسب 49 فیصد ہو گا۔