ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی میل میں 2 نئے فیچرز متعارف

جی میل میں 2 نئے فیچرز متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گوگل نے جی میل کے لیے 2 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ دونں فیچرز شاپنگ سے متعلق ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایک فیچرز پرچیزز ہے جو بنیادی طور پر جی میل میں شامل کیا جانے والا ایک نیا ٹیب ہے۔ اس ٹیب میں صارفین اپنی تمام آن لائن خریداری اور ڈیلیوری اپ ڈیٹس کو ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے۔کمپنی نے بتایا کہ اس طرح آپ ایک ہی جگہ اپنی خریداری کے بارے میں جان سکیں گے۔ یہ فیچر دنیا بھر میں جی میل کی موبائل ایپ اور ویب ورژن کے صارفین کو متعارف کرایا جا رہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ صارفین کو یہ کب تک دستیاب ہوگا۔

دوسرا فیچر پروموشنز ٹیب کے حوالے سے ہے جسے کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین most relevant پروموشنل ای میلز کو اپنی پسند کی ترتیب دے سکیں گے ، یعنی موسٹ ریسنٹ یا موسٹ relevant آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔

جی میل میں کی گئی یہ اپ ڈیٹ آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔