سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 4 بچے پانی کے گڑھے میں ڈوب گئے۔
کوہلو کے علاقے کلی فیض محمد میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
کوہلو سے مقامی پولیس کے مطابق گڑھے میں ڈوب کر مرنے والے بچوں میں 3 بہن بھائی بھی شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اُنہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔