ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کی سُبکی  

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کی سُبکی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کروشیا میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں  بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارتی پہلوان کا وزن زیادہ نکلا جس کے باعث بھارتی دستے کو 57 کلو گرام فری اسٹائل کے وزن کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اولمپک برانز میڈلسٹ امان سہراوت کا وزن 1.7کلو گرام زیادہ تھا۔

 اس حوالے سے بھارتی آفیشل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، امان کا وزن کیسے اور کیوں بڑھا۔

 واضح رہے 22 سالہ امان سہراوت دیگر پہلوانوں سے پہلے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 25 اگست کو کروشیا پہنچے تھے۔