ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بڑے  پیمانے پر بجلی چور گینگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

 لاہور: بڑے  پیمانے پر بجلی چور گینگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لیسکوکی باغبانپورہ میں کارروائی، بڑے  پیمانےپربجلی چور گینگ رنگےہاتھوں پکڑ لیا۔

3رکنی گینگ صارفین کے میٹرز اتار کر سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتے تھے، میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کروانے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہے۔

لیسکو ٹیم نے مخبری پر مدینہ کالونی اور کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن میں مانیٹرنگ کی, مانیٹرنگ کے دوران پولیس کی مدد سے میٹر ریورس کرنیوالوں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا.

ریورس ہونے والے میٹرز پولیس کے حوالے کر کے مقدمات درج کروا دیئے گئے, بجلی چوری کروانیوالوں کیخلاف تھانہ شادباغ اور تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج ہوئے.

ایکسیئن باغبانپورہ ڈویژن عابد گجر کی سربراہی میں گینگ کو رات بھر ریکی کرکے پکڑا گیا.