ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو میں خوفناک حادثہ، 3 گاڑیوں ٹکرانے سے 15 افراد ہلاک  

میکسیکو میں خوفناک حادثہ، 3 گاڑیوں ٹکرانے سے 15 افراد ہلاک  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میکسیکو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں پیش آیا جہاں مختلف گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق حادثہ میکسیکو کے شہر میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔ 

  ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور ان کی مدد کریں گے۔