ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوکھا واقعہ، شادی کے روز دولہا لاپتہ ہوگیا

انوکھا واقعہ، شادی کے روز دولہا لاپتہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسامہ ملک:کراچی میں شادی کی شام دلہا لاپتہ ، مبینہ اغوا کا مقدمہ درج، جہانزیب شام 6 بجے سیلون جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا واپس گھر نہیں پہنچا۔

کراچی کے علاقہ کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دولہا لاپتہ ہوگیا، دولہے کے مبینہ طور پر اغوا کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کرلیا گیا، مقدمہ دولہے کے والد وسیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

 مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 11 ستمبر کو جہانزیب کی بارات جانی تھی، شادی کے روز شام 6 بجے موٹر سائیکل پر دلہا بننے کی تیاری کے لیے سیلون گیا تھا۔

درخواست گزار بھائی کا کہنا تھا کہ جہانزیب پانچ بجے اپنا موبائل فون بھی گھر چھوڑ کر گیا تھا ۔ 

سیلون سے دوسرے بیٹے کو ساڑھے 7 بجے فون کال آئی اور بتایا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔

والد مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میرا دعویٰ ہے کہ نامعلوم افراد نےجہانزیب کو اغواء کرلیا ہے،   بھائی نے بتایا کہ جہانزیب نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مغوی دولہے کی تلاش شروع کردی۔