سٹی 42: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے کریک ڈاون کے اثرات سے ڈالر مزید سستا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہی دن میں 3 روپے سستا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے بھی نیچے آگیا، ڈالر 301 روپے سے گرکر 298 روپے کا ہوگیا ۔ یورو 325 روپے پر برقرار رہا۔برطانوی پاونڈ 2 روپے اضافے سے 379 روپے کا ہوگیا ۔ امارتی درہم 50 پیسے اضافے سے 82.80 روپے کا ہوگیا ، سعودی ریال 1.30 روپے اضافے سے 79.50 روپے کا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 86 پیسے کمی ہوئی ،انٹر بینک میں ڈالر 298 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 298.82 روپے سے گر کر 297.96 روپے پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 307.10 روپے سے اب تک 9.14 روپے سستا ہوچکا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی۔ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔