شیعہ علماء کونسل ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام حضرت امام حسن ؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

شیعہ علماء کونسل ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام حضرت امام حسن ؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)شیعہ علماء کونسل ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام حضرت امام حسن ؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا .کانفرنس حضرت امام حسنؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔ 
کانفرنس میں سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پنجاب قبلہ قاسم علی قاسمی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں چیئرمین کل مسالک ومشائخ مفتی عاشق حسین ، چیئرمین پاکستان سنی علماء فورم علامہ اصغر عارف چشتی ، امیر جماعت اہلحدیث علامہ عبدالوحید روپڑی،رہنما شیعہ علماء کونسل قیصر شہزاد،اعظم علی نقوی اور ذوالفقار جعفری نے شرکت کی.

علامہ یوسف جعفری ،علامہ ارشد علی عابدی،چوہدری صغیر عباس ورک ،قمر عباس اور نبیل حیدر نقوی سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسن ؑ کی تعلیمات اپناکر باہمی اختلافات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔سیدناامام حسن ؑ دین اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی.

Ansa Awais

Content Writer