علی ساہی :موبائل فون ،موٹرسائیکل چھیننے والا 4 رکنی مسلح ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
سیف سٹیز ٹیم نے دوران سرویلنس سرداروں والے باغ میں 4 مشکوک افراد کو دیکھا ,تھانہ مانگا منڈی پولیس کو فورا ًمشتبہ افراد کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی چیکنگ کے دوران ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں،اسلحہ اور نقدی برآمد ہوا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کاشف،محسن ،شہزاد علی اور علی رضا کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے نقب زنی اور ڈکیتی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا، ڈکیت گینگ کیخلاف سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی.