لاہور ائیرپورٹ کا رن وے بند، بڑی وجہ سامنے آگئی

LHR Lahore airport runway closed for more 10 days
کیپشن: Lhr Runway Closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد )مون سون کے باعث لاہور ائیرپورٹ رن وے ہر پرندوں کی روک تھام کے لیے رن وے بند کرنے کا معاملہ۔ ایوی ایشن حکام نے لاہور ائیرہورٹ رن وے کی بندش کا دورانیہ مزید 10دن تک بڑھا دیا۔ رن وے کو صبح 5بجے سے 8بجے تک بند رکھنے کا دورانیہ 25ستمبر تک بڑھا دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مون سون کے باعث لاہور ائیرپورٹ رن وے پر پرندوں کی روک تھام کے لیے رن وے بند کرنے کےمعاملہ پر ایوی ایشن حکام نے لاہور ائیرہورٹ رن وے کی بندش کا دورانیہ مزید 10دن تک بڑھا دیا، رن وے کو صبح 5بجے سے 8بجے تک بند رکھنے کا دورانیہ 25ستمبر تک بڑھا دیا گیا، لاہور ائیرپورٹ کو صبح 3 گھنٹوں تک بند رکھنے کے حوالے سے ایوی ایشن حکام نے نیا نوٹم جاری کردیا۔

اس سے قبل 15ستمبر تک رن وے صبح 5بجے سے 8 بجے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔فیصلہ صبح کے اوقات میں پروندوں کی بھرمار کے باعث کیا گیا۔پرندوں کی موجودگی سے طیاروں سے ٹکرانے کے حادثات کو کنٹرول۔کرنے کی وجہ۔سے رن وے صبح سویر بند رکھا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer