کیمیکل بنانیوالی فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

 کیمیکل بنانیوالی فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) سگیاں پل کے قریب کیمیکل بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، چھت گرنے اور جھلسنے سے ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سگیاں کےعلاقہ نین سکھ میں کیمیکل بنانیوالی فیکٹری ’’جن ین‘‘ میں زور دار دھماکے سے بوائلر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت زمین بوس ہوگئی، چھت گرنے اور آتشزدگی کی وجہ سے ایک شخص موقع پر دم توڑگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ بھی پہنچ گیا، ریسکیو نے فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طورپرآگ پر قابو پالیا۔

 ابتدائی رپورٹ کے مطابق فیکٹری کی جگہ کیمیکل بنانے کیلئے موزوں نہیں تھی جبکہ بوائلر بھی اپنی مدت پوری کر چکا تھا، ضلعی انتظامیہ نے فیکٹری مالک مسٹر ہینگ سے رابطہ کیا ہے جبکہ متعلقہ محکموں سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔