ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجانے شائقین کرکٹ کے لئے بڑا اعلان کردیا۔ہرہفتے یو ٹیوب لائیو پر کرکٹ شائقین کے سوالوں کے جواب دیا کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کاکہنا تھا کہ مبارک باد دینے والے تمام لوگوں کا بہت شکریہ، ان کا کہناتھا کہ اپنی چیئرمین شپ کے دوران معاملات کو شفاف طریقے سے چلاؤں گا اور معاملات پر کڑی نظر رکھوں گا۔اور خود کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے میں ہر ہفتے یوٹیوب پر سوالات، جوابات کا لائیو سیشن کیا کروں گا۔
To all, many thanks for your wishes. Means a lot. To keep communication channels open, I will have Fan Forum with Ramiz, a Q&A live session on RamizSpeaks every week. I promise to be open and transparent during my stint as Chairman PCB. So let’s get cracking!
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 13, 2021