سٹی 42: گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بد تمیزی کا معاملہ ,, خاتون سے بد تمیزی کیس میں ملوث ملزم اختر علی پر موبائل چھیننے کا کیس بھی سامنے آ گیا، متاثرہ شہریوں اور وکلاء نے سیشن عدالت میں ملزم کو گھیر لیا اور ملزم کی پٹائی کر ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اختر علی نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، ملزم اختر علی کا نام جیو فینسنگ میں سامنے آیا تھا جس پر ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، ملزم کیخلاف ایک اور کیس بھی سامنے آ گیا ہے جب ملزم سیشن عدالت میں پیش ہوا تو اس کو موبائل چھیننے سے متعلق معاملے میں متاثرہ شہریوں اور ان کے وکلاء نے گھیر لیا اور ملزم اختر علی کی پٹائی کر دی شہریوں اور وکلاء نے اس کی درگت بنا ڈالی۔
شہریوں نے اپنے موبائل چھنے کا غصہ نکالا اور ساتھ ساتھ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بد تمیزی سے متعلق عوامی غصہ کا خوب اظہار کیا جبکہ ملزم اختر علی کی وکیل کا کہنا تھا اختر علی بے گناہ ہے عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوا تھا پٹائی کسی غلط فہمی کی بنیاد پر کی گئی۔