ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

 ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)ایوی ایشن کے حوالے سے حکومت کی مثبت پالیسی کے ثمرات سامنے آنے لگے، برطانیہ کے بعد انڈونیشیا کی ایئرلائن نے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ائیرلائن کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی، انڈونیشیا کی ائیرلائنLion ائیر انڈونیشیا سے پاکستان کے لئے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی.

 سی اے اے کے ڈائیکٹر ائر ٹرانسپورٹ نےLion ائر کواجازت نامہ جاری کیا. سی اے اے کے مطابق غیر ملکی ائر لائن کے اضافے سے زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ سفری سہولت بھی میئسر آئیں گی.

قبل ازیں کورونا کے وار تھمتے ہی سی اے اے کی آمدنی میں شاندار اضافہ دیکھا گیا، سول ایوی ایشن اعدادوشمار کے مطابق فضائی حدود میں بھی خاطر خواہ اضافہ اوور فلائنگ کی مد میں سی اے اے کو 3کروڑ روپے یومیہ اضافہ ہوا ہے، سی اے اے نے  گذشتہ ماہ کے15دنوں کے دوران 49کروڑ روپے حاصل کئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو16تا31اگست تک 4ہزار1سو 38پروازوں نے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کیا، پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعدادیومیہ 350سے زائد ہوگئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer