علی اکبر :سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد عمر شیخ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے،میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر میری گفتگو سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سےسی سی پی او لاہور نے ملاقات کی ،گورنر پنجاب نے متنازعہ بیان پراظہار ناپسندیدگی کیا،سی سی پی او عمر شیخ نےاپنے متنازعہ بیان پرمتاثرہ خاتون اورعوام سےمعافی مانگ لی ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات میں سی سی پی اولاہور نےگورنر پنجاب کو موٹروے کیس پربریفنگ دی،ملاقات کے بعد سی سی پی او عمر شیخ نےمیڈیا سے گفتگو میں اپنے بیان پرمتاثرہ خاتون اور تمام طبقات سےمعذرت کر لی۔
گورنر ہاؤس میں بوائزسکاؤٹ کےزیراہتمام تقریب سےخطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے کیس کے ملزمان کو انجام تک پہنچائیں گے،ادارے سنگین جرائم کےخلاف تیزی سےحرکت میں آتے ہیں۔ قانون سب کےلیےبرابر ہے،،ہم نے کب کہا کہ نواز شریف علاج کےبغیرآجائیں،، مگرجو علاج کرا رہے ہیں اسکی رپورٹس تو بھجوائیں۔
یاد رہے اس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے ریمارکس دیے کہ پتا نہیں انویسٹی گیشن ہورہی ہے یا ڈرامہ بازی ہے اور سی سی پی او نے وہ جملہ بولا جس پرپوری کابینہ کو معافی مانگنی چاہیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں موٹر وے زیادتی کیس کی عدالتی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق حکومت چاہے تو عدالتی تحقیقات کرا سکتی ہے۔ قانون پڑھ لیں اور مجھے بھی بتائیں کہ کس قانون کے تحت یہ حکم جاری کریں،صرف خبرچھپوانے کے لیے درخواستیں دائر نہ کی جائیں۔سی سی پی او لاہور چیف جسٹس کے طلب کرنے پر ہائیکورٹ پیش ہوئے۔