شہباز شریف کے بیٹے،بیٹی کو معافی مل گئی

شہباز شریف کے بیٹے،بیٹی کو معافی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : احتساب عدالت نےمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ کی ایک دن کی حاضری معاف کردی جبکہ حمزہ شہبازکورونا کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔


لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں شہبازشریف پیش ہوئےجبکہ حمزہ شہباز کو کورونا کی وجہ سے پیش نہ کیا گیا،عدالت میں شہبازشریف کی بیٹی جویریہ کی حاضری معافی کی درخواست پر وکلا نےبحث کرنی تھی،پراسکیوٹرنےکہا کہ ہفتےکو درخواست دی گئی ہے اس پرآئندہ بحث کریں گے،عدالت نےجویریہ کی ایک دن کی حاضری معاف کردی۔


احتساب عدالت میں حمزہ شہبازکےحوالے سےجیل کے میڈیکل آفیسرنےرپورٹ پیش کی کہ ان کو کورونا ہے،جس پرعدالت نے حمزہ شہباز کی بھی ایک دن کی حاضری معاف کردی،سماعت شروع ہوئی تو شہبازشریف نےکاغذات پیش کرتے ہوئےکہایہ کیس سراسرجھوٹ پرمبنی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس کیس سے انکےبچوں کے کاروبار کو بہت نقصان پہنچا۔ احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔

یاد رہے  مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار ہو گئیں، ذرائع کے مطابق   حمزہ شہباز کی اہلیہ رابعہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا،اس سے پہلے حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ،ہفتہ کےروز حمزہ شہبازشریف سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات ہوئی تھی

Azhar Thiraj

Senior Content Writer