لائف ممبر شپ وکلاء کی تعداد 21 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی

لائف ممبر شپ وکلاء کی تعداد 21 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار میں لائف ممبر شپ وکلاء کی تعداد 21 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی، تین ہزار روپے میں لائف ممبرشپ کی خصوصی آفر کے آخری روز بھی وکلاء کی بڑی تعداد مستفید ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمان چوہدری سمیت دیگر بار عہدیداروں نے یکم اگست سے وکلاء کی لائف ممبر شپ کے لیے آزادی وعید پیکج کا اعلان کیا جس کے تحت وکلاء اکتیس اگست تک صرف تین ہزار روپے میں لائف ممبر شپ حاصل کر سکتے تھے۔ وکلاء کے پرزور اصرار پر اس خصوصی پیکج کے تحت لائف ممبرشپ حاصل کرنے کی تاریخ میں چودہ ستمبر تک توسیع کردی گئی، اس خصوصی پیکج کے تحت آخری روز بھی ریگولر، ڈیفالٹر ممبران اور نئی ممبر شپ لینے والے وکلاء نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے ایڈمن افیسر کے مطابق یکم اگست سے 13 ستمبر تک 900  سے زائد نئے وکلاء نے خصوصی پیکیج کے ذریعے لائف ممبر شپ حاصل کی جبکہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 1040 ریگولر ممبر شپ والے وکلا نے لائف ممبرشپ حاصل کرلی۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وکلا کی خدمت اور ان کے لیے سہولیات فراہم کرنا ان کا مشن ہے۔  

Shazia Bashir

Content Writer