ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالے لیسکو افسران کیخلاف شکنجہ تیار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالے لیسکو افسران کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) ایف بی آر نے لیسکو کے افسران کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا، انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افسران و ملازمین کی تنخواہیں بند کروانے کا عندیہ دیدیا۔

ایف بی آر نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے لیسکو افسران کی تنخواہیں بند کروانے کا عندیہ دیدیا، ایف بی آر نے لیسکو کے ڈی ڈی او انکم ٹیکس گوشواروں کے حوالے سے عملدرآمد کے لئے خط لکھ دیا ہے، جس کے مطابق لیسکو کے تمام افسران و ملازمین کو گوشوارے جمع کروانے کا پابند بنایا جائے، سال 2019  کےانکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے ملازمین کیخلاف ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی کریں گے،لیسکو کے چیف فنانشل آفیسر نے ایف بی آر کے خط کی روشنی میں تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer