سٹی42: سلطان آف جوہر جونئیر ہاکی کپ کے دلچسپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو زیر کر لیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا تیسرا کوارٹر ختم ہوا ہے تو تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف پہلا گول کیا تھا۔ بھارت کے اراجیت سنگھ نے پلنٹی سٹروک پر گول سکور کیا تھا۔ اس کے جواب میں پاکستانی بوائز نے دو گول کئے،
پاکستان جونئیر کی طرف سے محمد سفیان خان نے پلنٹی کارنر پر شاندار طریقہ سے دوسرا گول کیا۔
ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہو ا جسے سپورٹس چینلز نے براہ راست نشر کیا اور بہت سے شائقین نے دیکھا،
رویتی حریفوں ( pak vs india ) کے درمیان یہ سنسنی بھرا میچ شام 5 بج کر 35 پر شروع ہوا۔
پاکستان نے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پہلے میچ میں ملائیشیا کو سات کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔
ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھا گیا، انگلینڈ نے پاکستان کو ایک گول کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا تھا۔
بھارت نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم نے دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جس میں اسے دو کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل ہوئی۔
آج کا میچ برابر ہونے کے بعد پاکستان گروپ میں بھارت سے ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔