ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : 90 فیصد سیلاب متاثرین گھروں کو روانہ، ریلیف کیمپس بند

لاہور : 90 فیصد سیلاب متاثرین گھروں کو روانہ، ریلیف کیمپس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل:لاہور میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لیے بنائے گئے ریلیف کیمپس میں سے 6 کیمپس کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ 90 فیصد متاثرین کو گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

سیلاب کے دوران 5 ہزار سے زائد متاثرین کو مختلف کیمپس میں ٹھہرایا گیا تھا، جن میں شاہدرہ، شفیق آباد، ریٹی گن روڈ، مانگا، شاہ پور، مراکہ اور چوہنگ شامل تھے۔

محکمہ ریلیف کے مطابق متاثرین کے لیے رہائش، خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات پر 20 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ اس میں 9 کروڑ روپے تین وقت کے کھانے، ڈیڑھ کروڑ روپے بستروں، کمبل، تکیے اور میٹرس کی خریداری پر خرچ ہوئے، اور بچوں کے دودھ، ڈائپرز اور صابن پر 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔

چوہنگ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ ابھی بھی فعال ہے، جہاں 500 افراد رہائش پذیر ہیں، خصوصاً تھیم پارک کے متاثرین کو یہاں منتقل کیا گیا ہے۔ تھیم پارک سے پانی کا مکمل نکاس ہونے کے بعد چوہنگ کیمپ کے مکینوں کو بھی رخصت کیا جائے گا۔