ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز کی مزارِ اقبال پر حاضری

آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز کی مزارِ اقبال پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز نے اسلام آباد میں مزارِ اقبال پر حاضری دی,سپیکر قومی اسمبلی ملک احمد خان نے برادر ممالک کے سپیکرز کے ہمراہ مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ 

مہمان سپیکرز نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم شاعر اور مسیحا کا درجہ دیا-

 اسلامی جمہوریہ آذربائیجان کی سپیکرصاحبہ غفاروا ،گرینڈنیشنل اسمبلی ترکیہ کےسپیکرپروفیسرنعمان کورتولموش وفودمیں شامل تھے۔
 سپیکر ملک محمد احمد خان  کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا استعارہ ہیں۔

 سپیکر آذربائیجان صاحبہ غفاروا  کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے امت مسلمہ کو خودی اور بیداری کا پیغام دیا،اورترک سپیکر نعمان کورتولموش کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے افکار آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔
مہمانانِ گرامی نے مزارِ اقبال پر یادگاری کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔