ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا پہلا جدید ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پہلا جدید ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں پہلا ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد دہشتگردی، منظم جرائم اور ڈیجیٹل خطرات کی بروقت نشاندہی اور مؤثر نگرانی کو ممکن بنانا ہے۔

پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ 44 لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جسے دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے لیے 20 کروڑ 44 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 13 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

جدید سسٹم کے تحت ہائی پروفائل افراد، تنظیموں اور ممالک کی ڈیجیٹل پروفائلنگ کی جائے گی۔دنیا بھر کے عالمی خطوں، موضوعات اور اہم واقعات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔منصوبے میں ویڈیو اینالٹکس، اوپن سورس انٹیلی جنس، اور ڈیٹا آرکائیونگ کے جدید ترین فیچرز شامل ہوں گے۔
یہ سسٹم پنجاب انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا حصہ ہوگا اور اس کے ذریعے نہ صرف داخلی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خطرات کا قبل از وقت سراغ لگایا جا سکے گا۔حکام کے مطابق ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم سے دہشتگردی، سائبر کرائمز، اور دیگر منظم جرائم کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی، جس سے سیکیورٹی اداروں کو عملی اقدامات میں مدد ملے گی۔