ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،ڈالر سستا

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں کی مندی کے بعد زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب ڈالر بھی معمولی سستا ہو گیا ہے۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 3743 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار187 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی وجہ سے انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا تھا جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

 دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی ہے ، انٹر بینک میں 6 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 281 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے۔