سٹی42: جیکب آباد میں تھانہ مولاداد کی حدود قادر پورموڑ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گشتی پولیس پرحملہ کر دیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ہیڈکانسٹیبل شہید اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
شہید ہونے والے کی شناخت ہیڈکانسٹیبل جمشیر چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جیکب آباد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔