قصور; غربت سے تنگ آکر باپ نے خود اور اپنی 2 بیٹیوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قصور کے علاقے قادرا آباد میں غربت سے تنگ آکر باپ نے خود اور اپنی 2 بیٹیوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں۔

تفصیلات کےمطابق گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھانے سے باپ اور بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے تینوں افراد کو تشویشناک حالت میں   بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بستی قادرا آباد کے خالد نے حالات سے دلبرداشہ ہو کر خود بھی اور اپنی بیٹیوں 18 سالہ کبریٰ اور 14 شالہ خدیجہ کو زہریلی گولیاں دیں۔