خاص مشروب پی کر ریسٹورنٹ میں الٹی کرنے والوں پر اب جرمانہ ہوگا

خاص مشروب پی کر ریسٹورنٹ میں الٹی کرنے والوں پر اب جرمانہ ہوگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں باٹم لیس میموساس نامی مشروب پی کر ریسٹورنٹ میں الٹی کرنے والوں پر 50 ڈالرز جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پابندی شہر آکلینڈ کے ریسٹورنٹ نے لگائی ہے۔

باٹم لیس میموساس مشروب کیا ہے؟

یہ ایک قسم کا کوکٹیل ہے جس میں عام طور پر اورنج جوس اور شیمپین / وائن ملائی جاتی ہے جسے پی کر ابتدائی طور پر متلی کا سا احساس ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورینٹ انتظامیہ کی جانب سے اس مشروب پینے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشروب کو پیتے وقت خیال برتیں کیونکہ ریسٹورینٹس میں الٹی کرنے والوں کو صفائی کی مد میں 50 ڈالر کا جرمانہ بھرنا پڑے گا۔اسی حوالے سے ریسٹورینٹ کے مالک نے کہا کہ انہوں نے ابھی کسی سے الٹی کی فیس نہیں لی لیکن یہ قدم اٹھانا ضروری ہے کیونکہ الٹی کی صفائی کرنا بہت مشکل کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ کی وجہ سے لوگ ڈر گئے ہیں جبکہ مشروب پی کر الٹی کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ملازم بھی اسے صاف نہیں کرنا چاہتے تو اس لیے بہتر ہے کہ جرمانہ عائد کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورینٹ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب سے انہوں نے یہ پابندی عائد کی ہے ریسٹورینٹ میں الٹی کرنے کے واقعات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer