ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمنائیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ 

عثمان وزیر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میچ کے لیے پرجوش ہوں، کراؤڈ بھی پرجوش ہوتاہے۔ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہوں اس لیے احساسات کو سمجھ سکتاہوں۔ مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دےگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنی قوم کو آج فخر محسوس کروائے گی۔