ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، دو زخمی

 مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، دو زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تربت کے علاقے میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

 مذکورہ واقعہ تربت کے علاقہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے ایک مکان میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تربت میں فائرنگ سے جاں بحق اور  زخمی مزدوروں تعمیراتی کام کے سلسلے میں موجود تھے۔پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور اس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تربت فائرنگ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے زخمی افراد میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔