ویب ڈیسک : پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی گئی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ۔
ماہرہ خان پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے روپ میں سکرین پر دکھائی دیں گی۔ماہرہ خان اور ٹیلی فلم کی پروڈیوسر نینا کاشف سمیت اسے نشر کرنے والے ٹی وی چینل کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹس میں تصدیق کی گئی کہ ’ایک ہے نگار‘ کو 23 اکتوبر کی شب رات 8 بجے اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔
’ایک ہے نگار‘ کی کہانی معروف مصنفہ اور بہت سارے ہٹ ڈراموں کی رائٹر عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات عدنان سرور نے دی ہیں۔
ٹیلی فلم میں جہاں ماہرہ خان فوجی خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی، وہیں وہ اس کی شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔‘ایک ہے نگار‘ کو نینا
View this post on Instagram
کاشف اور ماہرہ خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے اور اسے ’سول فرائے‘ پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریلیز کیا جارہا ہے
ٹیلی فلم ایک ہے نگار' میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی محنت ، جدوجہد سے عبارت زندگی اور کیریئر کی کہانی بیان کی گئی ہے جس میں آنسو بھی ہیں اور غم بھی ، قہقہے بھی ہیں مسکراہٹیں بھی ۔ اس کی زیادہ تر شوٹنگ راولپنڈی کے آرمی میڈیکل کالج میں کی گئی ہے لیکن ٹیلی فلم کی شوٹنگ ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی کی گئی تھی۔
View this post on Instagram