2 سر اور 3 آنکھوں والے بچھڑے نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا، ویڈیو وائرل

Calf with 2 heads and 3 eyes
کیپشن: Calf with 2 heads and 3 eyes
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   بھارت کے گاؤں بیجاپور میں  2 سر اور 3 آنکھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچھڑے کی وائرل ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گاؤں بیجاپور میں پیدا ہونے والے عجیب و غریب بچھڑے کو ایک سے زائد سر اور آنکھیں رکھنے کے سبب ہندوؤں کے مذہبی کردار ’دُرگا ماں‘ جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔اس بچھڑے کی پیدائش ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’نَوراتری‘ کے دنوں میں ہوئی ہے اسی لیے اس بچھڑے کی پوجا بھی کی جانے لگی ہے۔

اس  عجیب الخلقت بچھڑے کی ویڈیوز  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں اسے دودھ پیتے اور آرام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ بھارت سے وائرل ہونے والی اِن ویڈیوز پر ہندو صارفین کی جانب سے عقیدت مندانہ جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بچھڑے کی عبادت کرنے کو جاہلانہ فعل قرار دیا جا رہا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر