لیسکو دفتر میدان جنگ بن گیا

لیسکو دفتر میدان جنگ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) لیسکو گرین ٹاؤن سب ڈویژن کے دفتر پر صارفین کا دھاوا، ایس ڈی او مفتی ابراہیم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تھپڑرسید کر دیئے گئے۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسفارمر کی تصیب کے معاملے پر صارفین لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی گرین ٹاؤن سب ڈویژن کے ایس ڈی او ابراہیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تلخ کلامی کے دوران صارفین نے ایس ڈی او ابراہیم مفتی کو تھپڑ رسید کردیا، صارفین کی جانب سے ایس ڈی او پر تشدد کی ویڈیو سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ڈی او اورصارفین کے درمیان اچانک تلخ کلامی ہوتی ہے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے۔ اس دوران صارفین نے ایس ڈی او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایس ڈی او کی مدعیت میں تشدد کا نشانہ بنانے والوں کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تشدد کرنے والے صارفین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

گرین ٹاؤن کے علاقے میں لیسکو دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے واقعہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ڈی او لیسکو گرین ٹاون ابراہیم ممتاز کے مطابق چند نامعلوم افراد دفتر میں آئے اور قتل کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

اس دوران انہوں نے توڑ پھوڑ کی اوراُن کی جیب سے 15 ہزارروپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ گرین ٹاون پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ایس ڈی او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer