سٹی 42: پاکستان نے سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے تھے ۔پاکستان نے مقررہ حدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اورز میں پورا کر لیا ۔
بابر اعظم 26 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ بابر اعظم نے 115 گیندوں پر 100 رنز اسکو کئے ۔بابرا عظم نے 20 سنچریاں بنا کر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ۔بابر اعظم 119 گیندوں پر 102 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔
محمد رضوان 54 گیندوں پر 51 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔فخر زمان 78 رنز کر آوٹ ہوئے ۔صائم ایوب 25 گیندوں پر 33 رنز بنا سکے
پاکستان کی تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری ہے ۔