ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہنچ گیا

پاکستان ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے  بنگلہ دیش کے خلاف ہاکی سیریز میں کامیابی حاصل  کرکے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو  آٹھ صفر سے  شکست دے دی ۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ صفر سے  شکست دے دی۔پاکستان نے  سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن  برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی طرف سے سفیان خان اور رانا وحید نے دو گول سکور کئے ،رانا ولید، حنان شاہد ، افراز خان اور عماد بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔

 صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی  اور  سیکرٹری رانا مجاہد علی خان نے سیریز جیتنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔